یو اے ای میں شہریوں نے زیورات بیچنا شروع کردیے، وجہ بھی سامنے آگئی
سونے اور چاندی کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچنے اور پھر اچانک کمی آنے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں اور سرمایہ کاروں نے اپنے زیورات اور دھاتیں فروخت کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں شہریوں نے قرض اتارنے اور جائیداد خریدنے کیلئے زیورات بیچنا شروع کردیئے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت ریکارڈ سطح کے بعد تیزی سے نیچے آ گئی جبکہ دبئی گولڈ سوک میں فروخت کنندگان کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:تاریخی کمی کے بعدسونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر ریکارڈ اضافہ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سونے اور چاندی کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچنے اور پھر اچانک کمی آنے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں اور سرمایہ کاروں نے اپنے زیورات اور دھاتیں فروخت کر دیں۔