بٹگرام، گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت  2 افراد جاں بحق

Dec 03, 2025 | 19:44:PM
 بٹگرام، گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت  2 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید نعمان شاہ) بٹگرام کے علاقے بنہ الائی سے گاؤں پاشتو جانیوالی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت  2 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق بٹگرام کے علاقے بنہ الائی سے گاؤں پاشتو جانیوالی گاڑی کے المناک حادثے میں ڈرائیور سمیت  2 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی ہوگئے ۔ مقامی پولیس  کا کہنا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونیوالی گاڑی میں کل 11افرد سوارتھے۔ حادثےکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالے افراد کو فوری طبی امداد کیلئے ایبٹ آاباد  منتقل کر دیا گیال۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ،تحریک انصاف کے 4 کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا