اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ،تحریک انصاف کے 4 کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا

Dec 03, 2025 | 19:11:PM
 اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ،تحریک انصاف کے 4 کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کال کےموقع پر   گرفتار کئے گئے4 کارکنوں کو  پولیس نے عدالت میں پیش کیا ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار کارکنوں کو  جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں ملزمان کو پیش کیا گیا،  عدالت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیھیج دیا۔ ایف آئی آر  میں لکھا گیا ہےکہ  پی ٹی آئی کارکنان کو گزشتہ روز سیکٹر جی 14 سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان سے پی ٹی آئی کے جھنڈے، بیجز، بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کی تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ سنبل میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے سیاسی رہنماوں کی کل  ملاقات کا دن ،سہیل آفریدی کا نام شامل