بانی پی ٹی آئی سے سیاسی رہنماوں کی کل  ملاقات کا دن ،سہیل آفریدی کا نام شامل

Dec 03, 2025 | 18:49:PM
بانی پی ٹی آئی سے سیاسی رہنماوں کی کل  ملاقات کا دن ،سہیل آفریدی کا نام شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بانی پی ٹی آئی سے سیاسی رہنماوں کی کل  ملاقات کا دن ہے۔تحریک انصاف نے6رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔وزیراعلٰی خیبرپختو نخوا سہیل آفریدی کل پھر ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنیوالوں کی فہرست میں وزیر اعلیٰ خیبرپختو نخوا کا نام شامل کردیا گیا ہے۔فہرست میں رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک اور صوبائی وزیر شفقت ایاز کا نام بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایم پی اے عاصم خان، ریاض خان اور ارشد ایوب کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔وزیر اعلٰی کے پی سہیل آفریدی دیگر رہنماوں کے ہمراہ کل اڈیالہ جیل آئینگے۔

یہ بھی پڑھیں:2025 کا آخری سپر مون پاکستان میں 4 اور 5 دسمبر کی رات دیکھا جا سکے گا