2025 کا آخری سپر مون پاکستان میں 4 اور 5 دسمبر کی رات دیکھا جا سکے گا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون پاکستان میں 4 اور 5 دسمبر کی رات دیکھا جا سکے گا، کولڈ مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر طلوع ہوگا۔
سپر مون 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا،چاند زمین سے 357,218 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا،سپر مون عام مکمل چاند سے 7.9 فیصد بڑا دکھائی دے گا۔
دسمبر کا سپر مون عام چاند سے 15 فیصد زیادہ روشن ہوگا،یہ سال 2025 کا تیسرا اور آخری سپر مون ہے،سپر مون کے مشاہدے کے لیے کسی خصوصی دوربین یا آلے کی ضرورت نہیں ہوگی اگر موسم صاف رہا تو یہ منظر پورے پاکستان میں آنکھ سے بخوبی دیکھا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں :باپ بننے کا تجربہ زندگی کاسب سے بڑالمحہ تھا،وکی کوشل