باپ بننے کا تجربہ زندگی کاسب سے بڑالمحہ تھا،وکی کوشل

Dec 03, 2025 | 16:23:PM
باپ بننے کا تجربہ زندگی کاسب سے بڑالمحہ تھا،وکی کوشل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار وکی کوشل نے والد بننے کے تجربے کو 2025 کا سب سے بڑا لمحہ قراردے دیا ۔
وکی کوشل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ تجربہ نہ صرف زندگی میں خوشی لے کر آیا بلکہ واقعی جادوئی اور گہرا اثر رکھنے والا لمحہ بھی ثابت ہوا۔
معروف اداکار نے مزید کہا کہ میں سوچتا تھا کہ والد بننے کے جذبات مجھے بہت زیادہ جذباتی بنا دیں گے، لیکن حقیقت میں یہ لمحہ توقعات سے بھی زیادہ یادگار اور دل کو چھو لینے والا تھا۔
وکی کوشل کے مطابق یہ تجربہ انہیں زندگی کی چھوٹی خوشیوں اور خاندان کے حقیقی معنی کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی ہوگئی،تصاویر وائرل
واضح رہے کہ وکی کوشل اور ان کی اہلیہ کترینہ کیف نے نومبر 2025 میں اپنے پہلے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارک باددینے کاسلسلہ کئی روز تک جاری رہاتھا۔