اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی ہوگئی،تصاویر وائرل

Dec 03, 2025 | 10:27:AM
اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی ہوگئی،تصاویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
آمنہ یوسف، جنہوں نے حمزہ سہیل اور سحر خان کے ساتھ اپنے ڈرامے سے ڈیبیو کیا تھا، ناظرین کی جانب سے اپنے کردار کی بہترین پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب اپنی نجی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی بات پکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی زندگی کا پیار مل گیا ہے اور وہ خوش ہیں کہ اس خاص موقع پر ان کے قریبی لوگ ان کے ساتھ موجود تھے، آمنہ یوسف نے رسم کے دوران گلابی رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا تھا تاہم انہوں نے دولہے کا چہرہ ظاہر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کی لاہوری اردو کی ویڈیو وائرل
مداحوں کی بڑی تعداد نے آمنہ یوسف کو اس نئے سفر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔