ہانیہ عامر کی لاہوری اردو کی ویڈیو وائرل

Dec 03, 2025 | 09:41:AM
ہانیہ عامر کی لاہوری اردو کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستانی’’ڈمپل گرل‘‘کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پنجابی سے زیادہ ہریانوی زیادہ لگ رہی ہیں۔
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ایک لڑکے سے لاہوری پنجابی لہجے میں اردو بولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں موجود لڑکا اداکارہ کو لاہوری پنجابی انداز میں بتاتاہے کہ وہ ’’بڑگڑ‘‘بنا ڑہے ہیں، جس پر ہانیہ عامر نے بھی ان کی نقل اتاری اور جواب دیا کہ’ ’ان سے کہو کہ اگر وہ بڑگڑ بنا چکے ہیں تو دے دیں۔‘‘

ویڈیو میں اداکارہ نے متعدد بار’ ’برگر‘‘ کے لفظ کو لاہوری پنجابی انداز میں ’’بڑگڑ‘‘ بولا، اور ان کی لاہوری اردو سن کر ان کے ساتھ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا بھی ہنس پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:ربیکا خان کی بارات میں حادثہ، گاڑی کو آگ لگ گئی
اداکارہ کی جانب سے لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو پر جہاں لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایاتووہیں کچھ افراد نے ان کے انداز کو معصومانہ قرار دیاہے۔