افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا شیڈول تبدیل

Dec 03, 2025 | 18:22:PM
افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا شیڈول تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی کیلئے اہم خبر،افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا شیڈول تبدیل کردیاگیا۔

ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ اجلاس 23 دسمبر کو ری شیڈول کر دیا گیا،ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ اجلاس پہلے 10 دسمبر بروز بدھ کو طلب کیا گیا تھا،اجلاس میں افسران کے  گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کے کیسز زیرِ غور آئیں گے،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس افسران کو گریڈ 19میں ترقی دی جائے گی،آفس مینجمنٹ گروپ اور ایکس کیڈر افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دی جا ئے گی۔

اجلاس کی صدارت بطور چئیرمین سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کریں گے،چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہوں گے،پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آئی جیز بھی شریک ہوں گے،وزارت قانون و انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری ون اجلاس کے رکن ہوں گے،ڈی ایس بی اجلاس کے ورکنگ پیپرز شرکاء کو جلد ارسال کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ علی امین گنڈا پور کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آ گیا