چینی سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 700 بوری چینی برآمد

Aug 03, 2025 | 13:59:PM
چینی سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 700 بوری چینی برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی )راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود میں چینی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے  10 ویلر گاڑی سے 700 بوری چینی برآمد کرلی گئی۔
راولپنڈی تھانہ روات کی حدودمیں چک بیلی موڑ پر 10 ویلر گاڑی سے 700 بوری چینی برآمدکرلی گئی، گاڑی میں موجود افراد اجازت نامہ یا سرکاری لیٹر نہ دکھا سکے،ڈرائیور رفاقت، جلیل شاہ اور ہیلپر محسن سے ابتدائی تفتیش کی جارہی ہے۔
ویگو ڈالے میں آئے 3 مسلح افراد نے پولیس سے مزاحمت کی بھی کوشش کی ،مسلح افراد نے پولیس اہلکار عمیر محمود کی شرٹ پھاڑ دی اورزبردستی ساتھیوں کو چھڑا کر فرار کروا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شمس الاسلام قتل کیس:نامزد ملزم نے کرکٹر شاہد آفریدی سے متعلق حیران کن دعویٰ کر دیا
پولیس نے کارِ سرکار میں مداخلت، مزاحمت اور دھمکیوں ملزمان کے خلاف تھانہ روات میں مختلف دفعات 353، 186، 148، 149، 506ii کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔