شمس الاسلام قتل کیس:نامزد ملزم نے کرکٹر شاہد آفریدی سے متعلق حیران کن دعویٰ کر دیا

Aug 03, 2025 | 12:51:PM
شمس الاسلام قتل کیس:نامزد ملزم نے کرکٹر شاہد آفریدی سے متعلق حیران کن دعویٰ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام  قتل کیس  مقدمے میں نامزد ایک ملزم نے دعویٰ کیا کہ معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے مقتول شمس الاسلام اور ان کے مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام  قتل کے مقدمے میں نامزد ایک ملزم نے دعویٰ کیا کہ معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے مقتول شمس الاسلام اور ان کے مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی۔

پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو خیابانِ راحت کی مسجد سے نماز کے بعد باہر نکلتے ہی گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ فائرنگ سے خواجہ شمس الاسلام موقع پر جاں بحق، جبکہ ان کے بیٹے دانیال اور ایک اور نمازی زخمی ہوئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتے اور مسجد کے پچھلے دروازے سے فرار ہوتے صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ واردات کے بعد ملزم نے بلند آواز میں کہا، ’میں نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لے لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مفت سولر پینل ،حکومت نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیصل کی مدعیت میں تھانہ درخشاں میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ نمبر 593/2025 میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق جنازے کے بعد خواجہ شمس الاسلام اپنے بیٹے کے ساتھ مسجد سے نیچے آ رہے تھے کہ اچانک حملہ آور نے دو فائر کیے۔ ایک گولی خواجہ شمس الاسلام کو اور دوسری ان کے بیٹے کو لگی، جبکہ ملزم بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام پر چند ماہ قبل بھی حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے، اور اس واردات کی تفتیش کے لیے ایس ایس پی کیماڑی کی سربراہی میں 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی اسد رضا نے جاری کیا ہے۔