احد رضا میر کی نئی ویڈیو وائرل

Aug 03, 2022 | 15:06:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ویڈیو: احد رضا میر چٹ پٹے کھانے بنانے کچن جا پہنچے
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اداکار احد رضا میر اداکاری کے میدان  میں اپنا لوہا منوانے کے بعد اب ذائقوں کی دنیا میں بھی کود پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احد رضا میر  کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کچن میں دیسی کھانے بنا رہے ہیں لیکن اداکار نے اتنی محنت سے یہ مزیدار کھانا کس کے لیے بنایا؟سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق احد رضا میر نے یہ کھانا اپنی نئی سیریز ریزیڈینٹ ایول کی ٹیم کے لیے بنایا۔

ویڈیو میں احد رضا کے ساتھ کو اسٹارز کو بھی دیکھاجاسکتا ہے جو ان سے کھانےکے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔

اداکار نےبتایا کہ انہوں نے قیمہ اور چکن کڑاہی بنائی ہے جس میں ایک خاص جزو 'محبت' ڈالا ہے۔