گندے نالے سے برآمد ہونیوالےمقتول کی قاتل اسکی چچی نکلی

Aug 03, 2021 | 12:19:PM
گندے نالے سے برآمد ہونیوالےمقتول کی قاتل اسکی چچی نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)والٹن روڈ گندے نالے سے برآمد ہونے والے سات سالہ حسن علی کیس میں پیش رفت۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈسیشن جج ساحر اسلام نے مدعی کے وکیل ساجد چوہان ایڈووکیٹ  کے سی سی فوٹیج پیش کرنے اور دلائل کے بعد  چچی زہرہ بی بی کی ضمانت خارج کر دی، ملزمہ احاطہ عدالت کے باہر سے ہی رفو چکر ہو گئی۔

عدالت میں زہرہ کو مقتول حسن علی کوساتھ لے جاتے اور رکشے میں بیٹھتے ہو ئےسی سی کیمرے سے دیکھا جا سکتا ہے، مقتول حسن علی کو اس کے والدین کے ساتھ مل کر اس کی چچی زہرہ بی بی بھی تلاش کرتی رہی۔

تھانہ جنوبی چھاونی پولیس نے 19جولائی کو سات سالہ مقتول کی لاش برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا،مقتول کے والدین مقتولہ کی ضمانت خارج کرانے سی سی فوٹیج کے ساتھ سیشن عدالت میں روتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان کو آئی ایم ایف سے اضافی قرضہ ملنے کا امکان