پاکستان کو آئی ایم ایف سے اضافی قرضہ ملنے کا امکان

Aug 03, 2021 | 11:04:AM
پاکستان کو آئی ایم ایف سے اضافی قرضہ ملنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کو آئی ایم ایف سے دو ارب 80 کروڑ ڈالرز اضافی فنڈنگ ملنے کا امکان ،آئی ایم ایف نے ممبر ممالک کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے اضافی فنڈنگ کی منظوری دے دی آئی ایم ایف نے ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان کردیا ممبر ممالک کو کورونا وائرس کے اثرات پر قابو پانے کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا ۔

 ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالرز فراہم کیے جائیں گے ، تمام ممبر ممالک کے لیے فنڈنگ 23 اگست سے دستیاب ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:       کورونا کے بعد اب کانگو وائرس :5مریضوں میں تشخیص