چاند کے گرد چکر لگانے والے خلا بازوں کے جہاز کا ٹوائلٹ خراب ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)50 سال سے زائد عرصے بعد چاند کے گرد چکر لگانے والے 4 خلا بازوں کے جہاز میں ٹوائلٹ خراب ہوگیا۔ ماہر خلا بازوں نے خرابی جلد ہی دور کرلی۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی ہے، جس میں خلا باز نے خلا سے زمین کو ایک ’’خوب صورت منظر‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا یہ تجربہ ناقابلِ یقین ہے۔ اوپر سے زمین کو دیکھیں تو کوئی سرحد نظر نہیں آتی۔ دنیا ’’ایک‘‘ ہے، ہم سب ایک ہی انسان ہیں۔
“I’m the space plumber, I’m proud to call myself the space plumber.”
— NASA (@NASA) April 3, 2026
Mission specialists like @Astro_Christina train for all roles so they can jump in wherever they’re needed. Sometimes that means fixing vital machinery, like the spacecraft toilet. pic.twitter.com/RGBWkwRgX7
خلا باز نے کہا کہ سفر کے دوران خلا میں ’اسپیس پلمبر‘ بننا بھی ضروری ہے، انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں اسپیس پلمبر ہوں اور مجھے خود کو اسپیس پلمبر کہنے پر فخر ہے۔
درحقیقت خلا میں کام کرنے والے مشن اسپیشلسٹ ہر قسم کے حالات کے لیے تربیت حاصل کرتے ہیں۔ انہیں صرف سائنسی تجربات ہی نہیں بلکہ تکنیکی خرابیوں کو بھی خود ٹھیک کرنا ہوتا ہے۔
کیونکہ خلا میں کوئی پلمبر بلانے کا آپشن نہیں ہوتا، اس لیے خلا بازوں کو خود ہی ہر کام سنبھالنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بائیک والے حکومت سے پٹرول کے پیسے کیسے حاصل کریں؟ آسان طریقہ جانئے