بائیک والے سندھ حکومت سے پٹرول کے پیسے کیسے حاصل کریں؟ آسان طریقہ جانئے

Apr 03, 2026 | 19:17:PM
بائیک والے سندھ حکومت سے پٹرول کے پیسے کیسے حاصل کریں؟ آسان طریقہ جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافہ کے بعد سبسڈی سکیم کا اعلان کیا ہے،اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکل مالکان کو ماہانہ 2,000 روپے براہِ راست مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

 سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق پیٹرول پمپوں پر رعایتی ایندھن فراہم کرنا انتظامی طور پر ممکن نہیں تھا، اس لیے حکومت نے سبسڈی کی رقم براہِ راست شہریوں کے بینک یا ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سبسڈی کا حساب یوں ہے کہ 20 لیٹر پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کی چھوٹ دی جائے گی، جو ماہانہ تقریباً 2,000 روپے بنتی ہے، سبسڈی حاصل کرنے کے لیے دو اہم شرائط ہیں جس میں موٹر سائیکل درخواست دہندہ کے نام پر رجسٹرڈ  اور درخواست دہندہ کا فعال بینک یا ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہونا چاہیے۔

جن افراد کی موٹر سائیکل ان کے نام پر نہیں ہے، حکومت نے مالکیت کی منتقلی کی فیس معاف کر دی ہے تاکہ وہ مفت اور فوری طور پر رجسٹر ہو کر اہل ہو سکیں۔

 سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ایک مخصوص موبائل ایپلیکیشن تیار کر رہا ہے جو عوام کے لیے 2–3 دن میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گی،ایپ کے لانچ ہونے کے بعد صارفین CNIC اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کر کے رجسٹریشن کر سکیں گے۔

رقم کب اور کیسے وصول ہوگی؟
تمام تفصیلات کی تصدیق کے بعد آپ کی رجسٹریشن مکمل ہو جائے گی اور آپ سکیم میں شامل ہو جائیں گے، رجسٹریشن کے تقریباً 15 دن بعد 2,000 روپے براہِ راست اہل شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے،ادائیگیاں 15 تا 20 اپریل کے درمیان متوقع ہیں۔

 ابتدائی طور پر  سکیم ایک ماہ کے ٹرائل کے طور پر چلائی جائے گی، جس کے بعد جائزے کے بعد توسیع ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  ایران میں امریکی طیارے کی تباہی ، پائلٹ کو گرفتار کرنے کی اطلاعات