درسی کتب کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

Apr 03, 2026 | 20:45:PM
درسی کتب کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
کیپشن: درسی کتب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پٹرول کی قیمت 458 روپے فی لٹر ہونے کے بعد درسی کتب کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
 ایک ہی دن میں کاغذ کی قیمتوں میں 25 روپے اضافہ کر دیا گیا، گزشتہ روز کاغذ کی قیمت 200 روپے فی کلو تھی، آج کاغذ 225روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

پرنٹنگ 15 فیصد اور بائنڈنگ کے ریٹس میں بھی 15 فیصد اضافہ ہوگا، پبلشرز کا کہناہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔

مہنگائی کے اثرات اول جماعت سے ایف ایس سی تک نصابی کتب پر منتقل ہونے لگے، طلبہ اور والدین پر مزید مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔

بک سیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کرنا ہماری مجبوری ہے، ذرائع کے مطابق درسی کتب کی (رائلٹی) میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درسی کتب کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل سوار کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی دینے کا اعلان