کویت کاوزٹ ویزوں کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کویت نے وزٹ ویزوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔
کویت کی وزارت داخلہ نے کاروباری، خاندانی اور سیاحتی وزٹ ویزوں کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیاہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی میڈیا کے ڈائریکٹر نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں بتایا ہےکہ یہ فیصلہ ملک کی موجودہ صورتحال اور ہوائی اڈے کی عارضی بندش کے پیش نظر کیا گیا ہے،اس اقدام کا مقصد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غیر ملکیوں اور ان کے کفیلوں کو قانونی مشکلات سے بچانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر تحریری حکمنامہ جاری
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ تمام اقسام کے وزٹ ویزے خودکار طور پر توسیع کر دیے جائیں گے اور اس کے لیے ریزیڈنسی افیئرز ڈیپارٹمنٹ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔