محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا افسر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Sep 02, 2025 | 19:37:PM
 محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا افسر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد خان بابر) محکمہ اینٹی کرپشن ملتان نےایک چھاپہ مار کارروائی میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ  کے ایک افسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

   تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ  کےسپرنٹنڈ نٹ  ملزم محمد سعید  نے شہری سے 20 ہزار روپے رشوت لی،ملزم نے پرانے سامان کی بولی ٹھیکیدار کو دلوانے کے لیے 20 ہزار روپے رشوت لی۔  

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن فری پنجاب کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کہ ویژن پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیج اداکارہ کا فائرنگ سے دھمکانے اورچہرے پر تھپڑ مارنے کا الزام،مقدمہ درج