اسٹیج اداکارہ کا فائرنگ سے دھمکانے اورچہرے پر تھپڑ مارنے کا الزام،مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)باغبانپورہ پولیس نے اسٹیج اداکارہ اقراء کی درخواست پر تشدد اور فائرنگ کرکے دھمکانے کے کے الزام میں ملزم محسن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزم نے تھیٹر کے دوران چہرے پر تھپڑ مارے۔
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں اسٹیج اداکارہ پر تشدد اور فائرنگ کرکے دھمکانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔اسٹیج اداکارہ اقراء نے ملزم محسن کیخلاف پولیس کو درخواست دی تھی، واقعہ تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں ایک پنجابی تھیٹر میں پیش آیا۔ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے تھیٹر کے دوران چہرے پر تھپڑ مارے، شور کرنے پر ملزم نے پستول نکال کر زمین پر فائر کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں اور اسکو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:رکن اسمبلی پر ریپ کا الزام،پولیس گرفتار کرنے پہنچی تو فائرنگ کرکے فرار