لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید 

Sep 02, 2025 | 09:56:AM
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کی ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق میلہ شہاب خیل کے قریب بیگوخیل سڑک پر دہشت گردوں کی فائرنگ  سےموٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے آنے والے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل اسد اور کانسٹیبل سمیع اللہ شامل ہیں، دونوں شہید اہلکاروں کا تعلق بیگوخیل سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ:دوران پرواز 2طیارے آپس میں ٹکرا گئے،ایک شخص ہلاک،3زخمی

دہشتگرد موقع سے فرار، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔