امریکہ:دوران پرواز 2طیارے آپس میں ٹکرا گئے،ایک شخص ہلاک،3زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا کے فورٹ مورگن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے پرواز کے دوران فضا میں ہی آپس میں ٹکرا گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ خوفناک تصادم اُس وقت پیش آیا جب دونوں طیارے ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے۔
فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ دونوں چھوٹے طیاروں میں دو، دو افراد سوار تھے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں میں ایک اور زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد آصف سنجرانی انتقال کرگئے
عینی شاہدین نے بتایا کہ طیاروں کے تصدام کے بعد آسمان پر کالا دھواں اور آگ کے شعلے دیکھے گئے جس پر ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا تھا۔