حیدرآباد: دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام

Sep 02, 2023 | 22:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حیدرآباد میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔

 بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق حیدرآباد میں سحرش نگر پھاٹک کے قریب اپ ٹریک پر بم برآمد ہوا، بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر خودساختہ بم (آئی ای ڈی) کو ناکارہ بنا دیا، آئی ای ڈی میں 150 سے 200 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، آئی ای ڈی بلاسٹ ہونے کی صورت میں ڈیڑھ سے 2 فٹ ٹریک تباہ ہو سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کا پہلا وعدہ وفا نہ ہو سکا

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے اندرون ملک جانے والی تمام بڑی ٹرینوں کا وقت شام میں ہوتا ہے، بم کی اطلاع ملنے پر ٹرینوں کو کوٹری ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا تھا۔