جس طرح عمران کو پالا پوسا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، وزیراعظم کا تیکھا انداز

Sep 02, 2022 | 00:29:AM
شہبازشریف ، بیان
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کوجس طرح پالا پوساگیااس کی مثال نہیں ملتی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے بڑادھوکے باز ،مکار ،فریبی اور پاکستان دشمن آج تک پیدانہیں ہوا،ایف آئی اے سے کہاگیاشہباز شریف اور مریم نواز پر آرٹیکل 6لگاو،ہمیں جیل میں بھیجنے کیلئے کیاکچھ نہیں کیاگیا،ہم نے توکبھی رونادھونانہیں کیا،مریم نواز اور زرداری صاحب کی بہن کیساتھ کتناظلم کیاگیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران حکومت نے پہلے چینی ایکسپورٹ کی پھر سبسڈی دی ،گیس جب 3،4ڈالر کی تھی تب نہیں خریدی گئی، مہنگاتیل خرید کر مہنگی بجلی بنائی گئی ،اللہ کاشکر ہے ڈیفالٹ سے بچ گئے،حکومت جانے کا یقین ہوگیا تو ایک افسر نے عمران خان کوتیل سستا کرنے کا مشورہ دیا۔
وعدہ توڑنے پر آئی ایم ایف سے ہم سے بات کرنے سے انکار کردیا تھا،ہم نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے عزم کے ساتھ حکومت سنبھالی،ان کا کہناتھا کہ سابقہ حکومت نے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش نہیں کی۔جانے والوں نے ہمارے لئے گڑھا کھود دیا تھا،حکومت سنبھالتے ہی خام تیل مہنگا ہوگیا،مجھے معاشی تباہی کا اندازہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف ڈیل ، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا اہم بیان