صدرِ مملکت کی”صمود غزہ فلوٹیلا “ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلوٹیلا میں شریک پاکستانی شہریوں کی بہادری اور انسان دوستی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ امدادی مشن پر حملہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،صدرِ زرداری نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے،صدرِ مملکت نے فلوٹیلا پر موجود پاکستانی شرکاء کی سلامتی اور فوری واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی ،پرنس فہد ہسپتال کا مسودہ قانون منظور،میر جہانزیب مینگل کی پارٹی رکنیت معطل