آزادکشمیر میں لاک ڈاؤن کا چوتھا روز؛ تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند

Oct 02, 2025 | 17:49:PM
آزادکشمیر میں لاک ڈاؤن کا چوتھا روز؛ تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزادکشمیر میں چوتھے روز بھی لاک ڈاؤن جاری ہے  جس کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز، دفاتر، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔ 

آزادکشمیر میں مسلسل چار روز سے ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے،عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے نتیجے میں مظفرآباد میں3 افراد جان کی بازی ہار گئے ، گزشتہ روز دھیرکوٹ کے قریب فائرنگ سے 3پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ  20 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ 

 گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، مظفرآباد کے یونیورسٹی کالج گراونڈ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 

دوسری جانب وفاقی وزراء عوامی ایکشن کمیٹی سے مزاکرات کے لیے مظفرآباد پہنچ گئے، مزاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کےسکول ٹیچر انٹرنز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع