پنجاب بھر کےسکول ٹیچر انٹرنز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع

Oct 02, 2025 | 17:27:PM
 پنجاب بھر کےسکول ٹیچر انٹرنز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض )  پنجاب بھر کے ساڑھے بارہ ہزار سکول ٹیچر انٹرن (ایس ٹی آئی ) کے کنٹریکٹ میں توسیع دے دی گئی۔

سکول ٹیچر انٹرن کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع دی گئی،پہلے سے بھرتی ایس ٹی آئیز اب  31 مئی 2026 تک کام کرسکیں گے،ایس ٹی آئیز کو پرانے معاہدے کے تحت کنٹریکٹ میں توسیع دی گئی۔

واضح رہے کہ دوران کنٹریکٹ استعفی دینے والے ایس ٹی آئیز کو دوبارہ کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ملے گی۔

یاد رہےکہ مذکورہ ایس ٹی آئیز کا کنٹریکٹ رواں سال 31 مئی 2025 کو ختم ہوگیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  100 فیصد سپیشل الاؤنس !ملازمین کیلئے بڑا اعلان