پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس

  ایسوسی ایشن کے دفتر میں کمیونٹی سینٹر بنانے کا اعلان، 100 سے زائد سینما گھربنانے کا مطالبہ 

Oct 02, 2025 | 13:17:PM
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے۔
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کاسالانہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیاجس کی  صدارت چیئرمین شہزاد رفیق نے کی،اجلاس میں  ریگل سینما میں قائم ایسوسی ایشن کے آفس میں کمیونٹی سینٹر بنانے کا اعلان کیا گیا جس کی تعمیر کے لئے ابتدائی طور پر ایک لاکھ روپیہ جمع ہوگئے،شہزاد رفیق اور فلم پروڈیوسر ریاض ملک نے کمیونٹی سنٹرکی تعمیرکے لئے پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔
اجلاس میں لاہور، کراچی اوراسلام آباد سے بھی ممبران نے زوم لنک پر فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز دیں۔ اجلاس میں وائس چیئرمین صفدر ملک، سابق چیئرمین ذوالفقار علی مانا، عابد عزیز مرچنٹ، ریاض ملک، یاسر خان ،جونی ملک، ندیم چیمہ ،سہیل ملک ،رابعہ حسن ،مسعود بٹ ،ادریس بھٹی، خرم بھٹی، حاجی شفیق ،احمد چیمہ ،گام جیلانی،فیصل مدنی اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:کامیڈی کنگ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے
 اجلاس میں پنجاب حکومت سے پنجاب میں 100 سے زائد سینما گھربنانے کا مطالبہ کیا گیا اور حکومتِ پنجاب اور وفاقی حکومت   کے اقدامات کو سراہا گیا۔شہزاد رفیق  نے  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا،اجلاس میں پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں عدیل احسان ایڈووکیٹ کی حمایت کا بھی اعلان کیا گیا۔