کامیڈی کنگ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

Oct 02, 2025 | 11:55:AM
کامیڈی کنگ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بے مثال اداکار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے، ان کے برجستہ جملے اور مزاحیہ اداکاری آج بھی مداحوں کے ذہنوں پر نقش ہے۔
 19 اپریل 1955ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیداہونےوالے محمدعمرنے ہالی ووڈکے مصری نژاداداکارعمرشریف سے متاثرہوکراپنے نام کے ساتھ شریف لگالیاتھااورمحمدعمر سے عمرشریف بن گئے، 1980ء میں پہلی بار آڈیو کیسٹ کے ذریعے ڈرامے ریلیز کئےجنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔


عمر شریف کے مقبول ڈراموں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں 1989 میں ریلیز ہونے والا مشہور مزاحیہ ڈرامہ بکرا قسطوں پر 1، 2، 3، 4، 5، بڈھا گھر پر ہے، میری بھی تو عید کرا دے، ماموں مذاق مت کرو اور دیگر شامل ہیں۔


عمر شریف نے 70 سے زائد ڈراموں کے سکرپٹ لکھے جن کے مصنف، ہدایتکار اور اداکار وہ خود تھے اور ان ڈراموں نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے،معروف بھارتی مزاحیہ اداکار جونی لیور اور راجو شریواستو نے عمر شریف کی مزاحیہ اداکاری سے متاثر ہوکر انہیں ’’دی گارڈ آف ایشین کامیڈی ‘‘کا لقب دیا تھا۔


عمر شریف نے تھیٹر، سٹیج، فلم اور ٹی وی میں اپنے فن کا لوہا منوایا، طنز و مزاح کے منفرد انداز نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا،وہ 2 اکتوبر 2021ء کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث 66 برس کی عمر میں جرمنی میں دوران علاج انتقال کرگئے تھے۔