لانگ مارچ ناکامی سے دو چار،پی ٹی آئی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے

Nov 02, 2022 | 00:20:AM
لانگ مارچ, ناکامی ,دو چار،پی ٹی آئی , سر جوڑ
کیپشن: لانگ مارچ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)تحریک انصاف کا لانگ مارچ ناکامی سے دو چار ہو گیا، پی ٹی آئی کی قیادت ناکامی کو کامیابی میں بدلنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے اپنانے لگی۔ 

لانگ مارچ میں شہریوں کی تعداد زیادہ کیسے دیکھانی ہے,24 نیوز نے پتہ چلا لیا ،تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کو  خوش کرنے کیلئے سر جوڑ لئے،راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا،نائب صدر پی ٹی آئی سہیل کیانی کا کہنا تھا کہ عمران خان  کا قافلہ جمعہ کو4 بجے گوجر خان پہنچےگا ،عمران خان کے قافلے کو رش میں پھنسا کے رکھیں گے تاکہ بڑا  رش نظر آئے ،عمران خان کو رش میں پھنسا کر خطاب کروائیں گے ۔