وزیرآباد:2 خواتین کا 4 بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں ایلفی ڈالنے کا انوکھا واقعہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیرآباد میں دو خواتین کی جانب سے اے ٹی ایم مشینوں کو نقصان پہنچانے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں خواتین نے مبینہ طور پر شہر کے چار نجی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں ایلفی ڈال دی اور موقع سے فرار ہو گئیں۔ اس واقعے کے باعث سارا دن شہری اے ٹی ایم سروس استعمال نہ کر سکے۔
بینک حکام کے مطابق اے ٹی ایم مشینوں کو نقصان پہنچانے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم اس عمل سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک بینک افسر نے موقف اختیار کیا ہے کہ خواتین نے یہ حرکت مبینہ طور پر عوام کو پریشان کرنے اور “تفریح” کے لیے کی۔
واقعے کے بعد انتظامیہ نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ اے ٹی ایم میں ایلفی ڈالنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :محاصرہ ختم کرنے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش