حملے روکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی حملے روکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش سامنے آگئی۔
امریکی اخبار’’وال اسٹریٹ جرنل‘‘ایران کی نئی تجاویزکی تفصیلات سامنے لے آیا۔
ایران نے نئی تجاویز میں امریکا کو حملےروکنے کی ضمانت اور محاصرہ ختم کرنے کے بدلےآبنائےہرمز کھولنےکی پیشکش کی ہے۔
ایران کی جانب سے کہاگیاہے کہ جوہری پروگرام پربات چیت بعد میں پہلے پابندیوں میں نرمی چاہتےہیں، امریکا نئی پیشکش پر کھلے ذہن کےساتھ آئےتو اسی ہفتےمذاکرات کیلئےتیارہیں۔
ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا،جنگ خاتمے کی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے دی ہیں۔
عباس عراقچی نےسعودی عرب، قطر،ترکیہ،مصر،عراق اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگومیں کہاکہ ایران سفارتکاری کاراستہ کھلا رکھنےکےلیےتیارہے،مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے۔
واضح رہےکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کےہمراہ 24 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھےجہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وہ پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کےبعد عمان گئے اور قیادت سے ملاقاتیں کیں،اس کے بعد روس کے دورے پر گئےجہاں روسی صدر سے ملاقات کی۔