پی آئی اے کےریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری!

May 02, 2026 | 17:32:PM
پی آئی اے کےریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے طبی سہولیات کا پرانا نظام بحال کردیا گیا، جس میں ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین کو ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کے حالیہ احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملازمین کے لیے طبی سہولیات کا پرانا نظام فوری طور پر بحال کیا جائے۔

درخواست ایئر لیگ کے صدر شمیم اکمل اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے نئے انشورنس معاہدے کے تحت ریٹائرڈ ملازمین کو مخصوص اسپتالوں اور محدود ادویات تک پابند کر دیا تھا، نان پینل سروسز کے اخراجات کا معاوضہ ختم کر دیا گیا تھا، جس سے بزرگ ملازمین شدید متاثر ہو رہے تھے۔

درخواست میں کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ‘پرسنل پالیسی مینوئل’ کے تحت ریٹائرڈ ملازمین او پی ڈی اور اسپیشلسٹ کے اخراجات حاصل کرنے کے حقدار ہیں، اور نیا معاہدہ ‘پی آئی اے کارپوریشن ایکٹ’ کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیں۔

عدالت نے انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں اور نئے انشورنس نظام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پرانی پالیسی کے تحت تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کیا۔

اس فیصلے سے پی آئی اے کے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین کو ریلیف ملے گا جو طویل عرصے سے بہتر علاج و معالجے کے حق کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :  پی آئی اے کا اسلام آباد ٹرانسفرکی مد میں ملازمین کیلئے بھاری الاؤنسزاورمراعات کا اعلان