کراچی میں شارع فیصل پر کار اور موٹر سائیکل کیلئے اسپیڈ لمٹ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی میں شارع فیصل پر کاراورموٹرسائیکل کے لئے نئی اسپیڈ لمٹ نافذ کر دی گئی ۔
ڈی آئی جی پی ٹریفک آفس کراچی سے جاری ہونے والے نظرِ ثانی شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاروں اور موٹر سائیکلوں کے لیے رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مقررہ رفتار کی پابندی کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہیں اور جرمانوں سے بھی بچ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:آج سے بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اہم سڑکوں پر حد رفتار مقرر کی گئی تھی، شاہراہ فیصل پر ہلکی گاڑیوں (کار/جیپ) کے لیے حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہیوی ٹریفک (بس/ٹرک) کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر تھی جبکہ موٹر سائیکل کے لیے 60 کلو میٹر کی حد مقرر کی گئی تھی۔