ممبئی میں ہر بھکاری کے پاس جیکی شروف کا فون نمبرکیوں ہوتاہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈکے سینئراداکارجیکی شروف کے حوالے سے انکشاف ہواہے کہ وہ اپنی کمائی کا تقریباً آدھا حصہ غریبوں پر خرچ کرتے ہیں اور مبئی کی کچی آبادیوں میں مقیم 100 خاندانوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری لے رکھی ہے۔
جیکی شروف کے بارے میں کہاجاتاہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے 33 سال ممبئی میں اسی طرح کے علاقے میں گزارے تھے، وہ بچپن میں غربت کی وجہ سے گیارہویں جماعت کے بعد سکول چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے مونگ پھلی بیچی، فلائٹ اٹینڈنٹ اور ٹریول ایجنٹ جیسے کئی چھوٹے موٹے کام کیے،وہ آج بھی کئی غریب علاقوں میں رہنے والے بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں، وہ ایک ہسپتال میں غریبوں کے علاج کےلیے خاص اکاؤنٹ بھی چلا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسماء عباس بیٹی زارا نور عباس کو خود سے دورکیوں رکھناچاہتی ہیں؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچی آبادیوں میں رہنے والے بچوں کے پاس جیکی شروف کا ذاتی فون نمبر ہے اور وہ بچوں کو کہتے ہیں کہ اگر رات کو بھوک لگے تو فون کرو، میں کھانا پہنچا دوں گا، جیکی شروف اپنی کمائی کا تقریباً آدھا حصہ غریب خاندانوں پر خرچ کرتے ہیں۔