اسماء عباس بیٹی زارا نور عباس کو خود سے دورکیوں رکھناچاہتی ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اداکارہ بیٹی زارانورعباس کوخود سے دورکرنے کی وجہ بتادی۔
اسماء عباس نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی، صحت کے مسائل اور بیٹی زارا نور عباس سے گہرے رشتے پر کھل کر بات کی۔
سینئراداکارہ نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ وہ اپنی بیٹی سے کچھ فاصلہ پیدا کرنا چاہتی ہیں اور اس کی وجہ سن کر ہر سننے والا جذباتی ہو گیا۔
اسماء عباس نے بتایا کہ میں کینسر سے نجات پا چکی ہوں، مجھے شوگر، گردن کی سرجری سمیت کئی پیچیدہ بیماریاں لاحق ہیں، لیکن ہر حال میں اللّٰہ پر ایمان رکھتی ہوں اور زندگی کو مسکرا کر گزارنا جانتی ہوں،میں ہسپتال بھی میک اپ کر کے جاتی تھی کیونکہ میں چاہتی تھی کہ میں خوش نظر آؤں ۔
اسماء عباس نے کہا کہ میری بیٹی زارا نور عباس ناصرف مجھ سے بہت قریب ہے بلکہ روزانہ رابطہ کرتی ہے،مشورے لیتی ہے اور اپنی زندگی کی ہر بات ماں سے شیئر کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زارا مجھ سے اتنی اٹیچڈ ہے کہ اگر میں نہ رہوں تو وہ شاید خود کو سنبھال نہ سکے، اسی لیے میں چاہتی ہوں کہ ہم تھوڑا فاصلہ رکھیں تاکہ وہ میرے بغیر جینا سیکھ سکے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ میں اقرباپروری: شاہ رخ خان بھی کھل کربول پڑے
اسماء عباس نے کہا کہ میری بہن سنبل شاہد اور بھانجا شہریار اچانک اس دنیا سے چلے گئے،حالانکہ وہ صحت مند تھے،اس لیے میں مانتی ہوں کہ زندگی اور موت اللّٰہ کے اختیار میں ہے اور اس حقیقت کو قبول کرتے ہوئے خوش رہنا ہی بہترین راستہ ہے۔