بالی ووڈ میں اقرباپروری: شاہ رخ خان بھی کھل کربول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے بھی فلم انڈسٹری میں اقرباپروری پرکھل کر اپنے خیالات کا اظہارکیاہے۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں منعقدہ ویوز سمٹ 2025 میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں ان سائیڈر اور آؤٹ سائیڈر (اقربا پروری) کی روایتی بحث کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا پس منظر نہیں بلکہ اس کی محنت اور کام اہم ہوتا ہے۔
اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کرن جوہر کی میزبانی میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی خود کو بالی ووڈ میں آؤٹ سائیڈر نہیں سمجھا،انہوں نے فلمی دنیا کو اپنا گھر سمجھا اور انڈسٹری نے بھی انہیں کھلے دل سے قبول کیا۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب میں ممبئی آیا تو ایک دن میں نے اپنا خاندان کھویا اور اگلے دن ایک نیا خاندان پایا، مجھے لگا یہ دنیا میری ہے۔
شاہ رخ خان نے اس خیال کی مخالفت کی کہ کامیابی صرف بے پناہ بھوک یا شدید خواہش سے حاصل ہوتی ہے،اصل چیلنج یہ ہوتا ہے کہ آپ خود کو اس قابل سمجھیں کہ آپ اس جگہ کے حق دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ لکس اسٹائل ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ
انہوں نے نوجوان فنکاروں کو مشورہ دیا کہ ماضی یا پس منظر پر نہیں بلکہ اپنی شناخت بنانے پر توجہ دیں،دنیا تب تک آپ کو نہیں پہچانے گی جب تک آپ یہ نہ دکھائیں کہ آپ کیوں اہم ہیں۔