یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ لکس اسٹائل ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ 

May 02, 2025 | 13:06:PM
یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ لکس اسٹائل ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سب سے زیادہ لکس اسٹائل ایوارڈجیت کرنئی تاریخ رقم کردی۔

باصلاحیت اداکارہ نے نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل "تیرے بن" میں  وہاج علی کے مقابل میرب کا کردارکرکے مقبولیت کی بلندیوں کوچھواتھا،اس ڈرامے پر انہیں بہترین اداکارہ کالکس سٹائل ایوارڈدیاگیاہے جو ان کا چھٹا لکس اسٹائل ایوارڈ ہے۔

اس کامیابی کے بعد یمنیٰ زیدی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ بن گئی ہیں،اس کامیابی پرانہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک دِل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیاہے۔

یمنیٰ زیدی نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ٹیم، ڈرامے کے پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی،  اسد قریشی اور سب سے بڑھ کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے معاون اداکار وہاج علی کا بھی ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میرب کے ساتھ مرتثم کی موجودگی نے اس کردار کو مکمل کیا، وہاج کا شکریہ کہ اس نے مرتثم کی صورت میں اتنی خوبصورتی سے میرب کا ساتھ نبھایا۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر نے خودسے منسوب وائرل انسٹا پوسٹ کومن گھڑت قرار دیدیا

یمنیٰ زیدی نے مداحوں کے علاوہ "تیرے بن" کے ناقدین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محبت کرنے والوں کا دل سے شکریہ اور تنقید کرنے والوں کا بھی کیونکہ انہوں نے بھی ہمیں سوچنے، بہتر کرنے اور سیکھنے کا موقع دیا۔