ہانیہ عامر نے خودسے منسوب وائرل انسٹا پوسٹ کومن گھڑت قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ ہانیہ عامر نے وائرل انسٹا گرام پوسٹ کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا۔
معروف اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹارنے خود سے منسوب جعلی انسٹاگرام پوسٹ پر خاموشی توڑتے ہوئے دو ٹوک مؤقف پیش کردیا۔
ہانیہ عامرنے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اس معاملے کو واضح کرتے ہوئے لکھا کہ حال ہی میں میرے نام سے ایک بیان منسوب کیا جا رہا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہا ہے، میں واضح طور پر کہتی ہوں کہ یہ بیان جھوٹا ہے، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، نہ میں ایسی باتوں کی تائید کرتی ہوں اور نہ یہ میرے نظریات کی نمائندگی کرتا ہے۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ یہ ایک نہایت حساس اور دکھ بھرا وقت ہے، اس کو سیاسی رنگ دینا اور الزامات کی سیاست کرنا صرف نفرت کو بڑھاتا ہے، ہمیں ہمدردی، انصاف اور شفاء کی طرف بڑھنا ہوگا،کسی پر بنا ثبوت کے الزام لگانا صرف پھوٹ ڈالنا ہے۔
"ڈمپل گرل"نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کی محبت میرے لیے بہت اہم ہے،میں آپ سب سے بہت پیار سے کہہ رہی ہوں کہ کسی بھی پوسٹ کو شیئر کرنے سے پہلے ایک بار سچائی کو جانچ لیں۔
یہ بھی پڑھیں:گوندا سے طلاق کی افواہیں:سنیتاآہوجا کے نئے بیان نے ہلچل مچا دی
واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 بھارتی سیاح مارے گئے تھے اور بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا،اس واقعہ کے بعد بھارت نے پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پربھی پابندی لگادی ہے۔