جی ایچ کیو حملہ کیس، شیخ رشید کی بریت کی اپیل، جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

May 02, 2025 | 15:53:PM
جی ایچ کیو حملہ کیس، شیخ رشید کی بریت کی اپیل، جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)جی ایچ کیو حملہ میں بریت کا کیس ، سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکر دی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بریت کی اپیل اگلے ہفتے سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

شیخ رشید نے اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ذریعے درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اپیل تین مرتبہ مقرر ہوئی مگر ہر دفعہ حکومت نے بحث کیلئے التوا مانگا۔

آخری سماعت 22 اپریل کو ہوئی جس میں حکومت نے دستاویزات کے بہانے التوا مانگا۔

عدالت نے اگلے ہفتے کیس لگانے کی ہدایت دی تھی مگر رجسٹرار آفس نے مقدمہ مقرر نہیں کی۔

درخواست میں شیخ رشید نے کہا کہ جلد انصاف میرا بنیادی حق ہے جھوٹے مقدمے میں دوسال سے گھسیٹا جارہا ہے۔

استغاثہ میرے خلاف کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکا۔