ملکی برآمدات کو دھچکا ، فروری میں 25فیصد سے زائد کمی  ریکارڈ

Mar 02, 2026 | 23:36:PM
ملکی برآمدات کو دھچکا ، فروری میں 25فیصد سے زائد کمی  ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملکی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے حکومتی کوششوں کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق فروری 2026 میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات کم ہو گئیں ۔جنوری 2026 کے مقابلے میں فروری 2026 میں برآمدات میں 25.63 فیصد کی کمی ہوگئی ۔

رپورٹ کے مطابق فروری 2026 میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 27 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا جبکہ جنوری 2026 میں برآمدات 3 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی تھیں ۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2025 کے مقابلے میں برآمدات میں 8.76 فیصد کی کمی ہوئی ۔جولائی سے فروری تک برآمدات میں 7.30 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے فروری تک تجارتی خسارہ 24.98 فیصد رہا ۔مالی سال کے 8 ماہ میں برآمدات کا حجم 20 ارب 86 کروڑ ڈالرز رہا ۔جولائی سے فروری تک درآمدات کا حجم 45 ارب 50 کروڑ ڈالرز رہا ۔8 ماہ میں تجارتی خسارہ 25 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کا غیرمصدقہ معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ ، گمراہ کن مواد شیئر کرنا قانوناً جرم،قید و جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے،حکام

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: