ایران میں موجود پاکستانیوں کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران سے پاکستانیوں کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے، 650 پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایران سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے، 2 روز میں ایران سے تقریباً 650 پاکستانیوں کو نکالا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے محفوظ طریقے سے نکالے جانے والوں میں زیادہ تر طلباء ہیں، سیکیورٹی صورتحال کے باعث سفارتخانہ مسلسل رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔
ایران میں پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ ایرانی حکومت، سرحدی حکام، آذربائیجان کے بارڈر حکام کے تعاون پر شکر گزار ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت، پاکستانی بارڈر حکام اور ایف آئی اے کی 24 گھنٹے معاونت قابلِ تحسین ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کی موجودہ صورتحال، سیکریٹری پیٹرولیم کا اہم بیان آگیا