اوکاڑہ میں شوہر سے جھگڑا، خاتون نے3 ماہ کا بیٹا نہر میں پھینک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبۂ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں شوہر سے جھگڑے پر خاتون نے کمسن بیٹا نہر میں پھنک دیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اوکاڑہ شہر کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں شوہر سے خفا خاتون نے 3 ماہ کے بیٹے کو نہر میں پھینک دیا۔
ڈی پی او اسد اعجاز ملہی کے مطابق بچے کی لاش نہر سے نکال لی گئی ہے۔
ملزمہ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔