کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟

Mar 02, 2026 | 13:01:PM
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہرِ قائد کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

 گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے جبکہ مغرب سے ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم خشک اور صبح کے وقت سرد رہے گا۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد، جنوبی اور وسطی علاقوں میں معتدل جبکہ اکثر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی : کچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک