ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر سائبر حملوں کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز

Mar 02, 2026 | 11:31:AM
ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر سائبر حملوں کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم )قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے نجی ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر سائبر حملوں کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
گزشتہ رات متعدد نجی ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کے ہیک ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اور نیشنل سرٹ حکام کے مطابق گزشتہ رات پیش آنے والے ا ن سائبر واقعات کی جامع تحقیقات جاری ہیں۔
نیشنل سرٹ حکام کا اہم اجلاس جاری ہےجس میں سائبر حملوں کے محرکات اور نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ اورپاک افغان کشیدگی کے باعث کئی پروازیں منسوخ
 نیشنل سرٹ حکام کے مطابق نیشنل سرٹ کی جانب سے متعلقہ قومی اداروں سے رابطہ کاری اور مشاورت کا عمل جاری ہے،تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔