مشرق وسطیٰ اورپاک افغان کشیدگی کے باعث کئی پروازیں منسوخ

Mar 02, 2026 | 11:05:AM
مشرق وسطیٰ اورپاک افغان کشیدگی کے باعث کئی پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصی شاہد)اسرائیل،امریکہ اور ایران میں شدید کشیدگی کے باعث آج بھی کئی پروازوں کو مشرق وسطیٰ کےلیے منسوخ کردیاگیا جبکہ پاک افغان کشیدگی کے باعث کراچی سے بیرون ملک روانہ ہونے والی نو پروازیں متاثرہوئی ہیں۔
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے دوحاجانےوالی قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 611،605اورکراچی سے دبئی جانے والی  فلائی دبئی کی پرواز ایف زیٹھ 334،297،299شامل ہیں۔
کراچی سے ابو ظہبی جانےوالی  اتحاد ایئر ویز کی پرواز ای وائے 293 ،کراچی سے شارجہ جانےوالی ایئر عربیہ کی پرواز جی نائن 543اورکراچی سے مسقط جانےوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیووائی 324  بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کویت میں امریکی طیارہ ایف 15 گر کر تباہ
کراچی اور افغانستان میں سنگین صورتحال کے باعث بھی 6 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جن میں کراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے لاہورجانےوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے406،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308،کراچی سے اسلام آبادجانےو الی ایئربلیو کی پرواز پی اے 200 ،کراچی سے کوئٹہ جانے والی  فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851 اورکراچی سے پشاورجانےوالی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 865شامل ہیں۔