جڑواں بھائی بچپن سے مجھ سے جلتے تھے: سوناکشی سنہا کا انکشاف

Mar 02, 2025 | 15:54:PM
جڑواں بھائی بچپن سے مجھ سے جلتے تھے: سوناکشی سنہا کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ میرے دونوں جڑواں بھائی لوسنہا اور خوش سنہا مجھ سے بچپن سے ہی جلتے تھے۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ بچپن میں تمام بہن بھائی آپس میں لڑتے ہیں، اس لیے لو اور خوش سے میری لڑائیاں ہوتی رہتی تھیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے اپنے بھائیوں لو اور خوش سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں گھر میں سب سے چھوٹی اور سب کی لاڈلی تھی، یہی وجہ ہے کہ بھائی مجھ سے جلتے تھے اور مجھے مارتے بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ودیا بالن ڈیپ فیک سے بنائی گئی اپنی جعلی ویڈیوز پرپھٹ پڑیں

یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال نے گزشتہ برس 23 جون کو شادی کی تھی، جس میں شتروگھن سنہا اور پونم سنہا نے شرکت کی تھی،تاہم دونوں بھائی تقریب سے بالکل غائب رہے تھے،لو سنہا نے شادی کے بعد اس معاملے پر کچھ مبہم پوسٹس بھی شیئر کر کے اشارہ دیا تھا کہ اُن کے اور سوناکشی سنہا کے درمیان کچھ اختلافات ہیں۔