تمہاری بیوی میں۔۔ اور ٹیلفون پر باتیں کسی اور سے۔۔ یہ نہیں ہوگا

Mar 02, 2021 | 10:44:AM
 تمہاری بیوی میں۔۔ اور ٹیلفون پر باتیں کسی اور سے۔۔ یہ نہیں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایک 30 سالہ سعودی خاتون نے شوہر کے موبائل پر دوسری خاتون کے پیغامات دیکھنے کے بعد خلع اور معاوضہ ادا کرنے کا مقدمہ دائر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو شوہر کا موبائل دیکھنے پر معلوم ہوا کہ وہ کسی دوسری خاتون سے بات کرتا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ ان کو شوہر پر پہلے سے شک تھا جس پر اس نے شوہر کی نگرانی کی اور موبائل کا پاس ورڈ معلوم کر لیا اورجب موبائل کھول کر دیکھا تو وہ تمام میسجز دیکھ لئے جن سے یقین ہو گیا کہ وہ کسی دوسری خاتون سے تعلق رکھتا ہے۔ سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ جب شوہر سے بات کی تو انہوں نے اقرار کیا اور کہا کہ وہ دوسری شادی کا ارادہ رکھتا ہے۔خاتون نے مزید کہا ہے کہ شوہر کی بے وفائی سے وہ نفسیاتی طور پر بہت متاثر ہوئی ہے اس لیے عدالت میں معاوضہ ادا کرنے کے علاوہ طلاق کا مطالبہ کر دیا ہے۔