وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

Jun 02, 2026 | 20:12:PM
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران صوبے میں انسدادِ دہشتگردی کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشنز کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے صوبے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مردان  میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد جاں بحق