مردان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(منصورحسین)مردان کے پوش علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی، مقتولین میں میاں بیوی اور بچہ شامل ہیں،مقتولین کی شناخت 40 سالہ جلال ، زوجہ جلال اور مصطفی کے نام سے ہوئی۔
جلال کے سسر نے بار بار دروازے پر دستک دی ،دروازہ نہ کھلنے پر توڑ کر دیکھا گیا تواندر تینوں خون میں لت پت پڑے تھے۔
نامعلوم ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے،تینوں لاشیں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئیں،ڈی پی او مردان سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں! نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کر دیا گیا